حزب الله کا اہم کمانڈر کی شہادت پر بیان: مزاحمت جوابی کاروائی کا فیصلہ کرے گی

24 نومبر, 2025 10:18

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا ہے کہ ضاحیہ پر ہونے والا اسرائیلی حملہ ایک نمایاں مزاحمتی شخصیت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا اور اس حملے کے بعد تمام آپشنز کھلے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما محمود قماطی نے اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کے خلاف غاصب صہیونی حملوں کا سلسلہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے مزاحمت کے راستے پر قائم رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے وقت یا نوعیت کے بارے میں دشمن کی باتیں ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں؛ اس بارے میں فیصلہ مزاحمت کرے گی۔

قماطی نے کہا کہ حزب اللہ، لبنانی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، تاکہ اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا حملہ ریڈ لائن عبور کرنے کے مترادف ہے اور یہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو حملوں میں شدت لانے کا واضح اشارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، حافظ نعیم الرحمان

قماطی نے تصدیق کی کہ غاصب صہیونی فوج کے حملے میں ایک اہم مزاحمتی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کے حملے کے بعد حالات کسی بھی رخ جا سکتے ہیں؛ اس سلسلے میں مزاحمت مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اس حقیقت کا تازہ ثبوت ہے کہ دشمن کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ بے فائدہ ہے اور اسرائیل نہ کسی معاہدے کا احترام کرتا ہے، نہ نئے مذاکرات کا کوئی فائدہ ہے۔

انہوں نے امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیلی قبضہ گروہ کا پشت پناہ ہے، اس لیے جنگ بندی کی نگرانی کی کمیٹی میں اس کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔

12:07 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top