اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، حافظ نعیم الرحمان

23 نومبر, 2025 15:00

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینارِ پاکستان لاہور میں ملک گیر اجتماع عام ’’بدل دو نظام‘‘ جاری ہے۔ اجتماع میں ملک کے تمام صوبوں سے مرد و خواتین اور مختلف شعبۂ زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ امیرِ جماعت اسلامی کے خطاب سے قبل اجتماع میں شریک افراد نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کا سلوگن ’’بدل دو نظام‘‘ ہے۔ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں حاکمیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہو۔ پاکستان کا موجودہ دستور قرآن و سنت سے متصادم نہیں ہونا چاہیے اور دستور کے مطابق قرآن و سنت کے منافی کسی بھی قسم کی قانون سازی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ 78 سال سے ملک پر قابض انگریزوں کے غلام حکمران ٹولے نے قوم کو ناامیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت زہراؑ کو رسول اکرمؐ کے سکون اور نبوت کی کوثر کا حقیقی مصداق بنایا گیا، مولانا شمیم رضوی

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں چھوڑ سکتی۔ ہم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پورے ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ 27ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ حکمران سمجھ لیں کہ اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراہیم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 78 سال قبل مینارِ پاکستان میں قراردادِ پاکستان کے ساتھ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی قرارداد بھی شامل تھی۔ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے جس نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر بمباری کی۔ امریکہ خود ریڈ انڈین کو قتل کرکے وجود میں آیا تھا۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہر وہ قرارداد جو مظلوم کے حق میں ہو اس پر ویٹو کر دیا جاتا ہے۔

10:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top