اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں سنگین اور منظم ہیں، حماس

23 نومبر, 2025 14:57

شیعیت نیوز: فلسطین سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ دیا ہے۔ حماس نے ثالثوں اور امریکی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا کہ وہ اسرائیل کی اُن کوششوں کو روکیں جو غزہ میں جنگ بندی کو کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی مسلسل کارروائیاں، جن میں زرد لائن کو مغرب کی طرف منتقل کرنا اور اس کے نتیجے میں غزہ کے عوام کی اجتماعی بے دخلی شامل ہے، فضائی حملوں اور توپخانے کی گولہ باری کے ساتھ مل کر جنگ بندی معاہدے کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت زہراؑ کو رسول اکرمؐ کے سکون اور نبوت کی کوثر کا حقیقی مصداق بنایا گیا، مولانا شمیم رضوی

حماس نے زور دیا کہ صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی یہ منظم خلاف ورزیاں اب تک سینکڑوں افراد کی شہادت کا سبب بنی ہیں، جو مسلسل حملوں اور بے بنیاد بہانوں کے تحت کیے گئے قتل عام کا نتیجہ ہیں۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے اپنی معین شدہ لائنوں میں تبدیلیاں کی ہیں جو طے شدہ نقشوں کے خلاف ہیں۔

حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

حماس نے امریکی حکومت سے بھی کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے، اسرائیل کو اس کے وعدوں پر عمل کرنے پر مجبور کرے اور اس کی ان کوششوں کا مقابلہ کرے جو غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

9:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top