حضرت زہراؑ کو رسول اکرمؐ کے سکون اور نبوت کی کوثر کا حقیقی مصداق بنایا گیا، مولانا شمیم رضوی

23 نومبر, 2025 13:48

شیعیت نیوز: قم المقدس میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے ہئیت سیدالشہداء کے زیراہتمام دوسری مجلس عزاءِ حضرت فاطمہ زہراؑ منعقد ہوئی، جس سے مولانا سید شمیم رضا رضوی نے خطاب کیا۔ مجلس میں علما، طلبہ، زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شمیم رضوی نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت فاطمہ زہراؑ کو رسول اکرمؐ کے لیے سکون اور نبوت کی کوثر کا حقیقی مصداق بنایا۔ جب مشرکین مکہ پیغمبرؐ کو ابتر کہہ کر طعنہ دیتے تھے تو خدا نے سورۂ کوثر نازل فرما کر اعلان کیا کہ رسولؐ کی نسل حضرت فاطمہؑ سے قیامت تک باقی رہے گی، جبکہ دشمنوں کا کوئی نشان نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن کا غیر سنجیدہ رویّہ بامعنی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے، ایرانی وزارت خارجہ

اللہ تعالی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی صورت میں رسول اکرم کو سکون عطا کیا، مولانا شمیم رضا رضوی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مفسرین نے کوثر کی مختلف تفسیریں کی ہیں، مگر اہل علم اس بات پر متفق ہیں کہ کوثر کے روشن ترین مصادیق میں حضرت زہراؑ کی ذات مقدسہ سرِ فہرست ہے۔ رسولؐ کی بیٹی رضائے الہی کا آئینہ ہے۔ ان کی خوشنودی خدا کی خوشنودی اور ان کی ناراضگی خدا کی ناراضگی ہے۔

خطاب کے دوران مولانا شمیم رضوی نے حضرت خدیجہؑ کی عظمت کا بھی تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ جناب فاطمہؑ ایسا نورانی گوہر ہے جس کی تربیت کے لیے خدیجہؑ جیسی باوقار، مومنہ اور عظیم ہستی کا ہونا ضروری تھا۔

انہوں نے حضرت زہراؑ کی سخاوت کے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدینے میں بڑے اصحاب کے گھروں کے باوجود حاجتمند سیدھا درِ زہراؑ پر آتے تھے۔ ان کی عطا کا عالم یہ تھا کہ فرشتے بھی انسانی شکل میں آپؑ کے در پر سوال کے لیے آتے تھے۔

8:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top