موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ واشنگٹن کی جانب سے کوئی تعمیری یا مثبت رویہ سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق، میڈیا کے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایران امریکہ سے بات چیت نہیں کرسکتا کیونکہ امریکی حکام کی طرف سے برابری یا باہمی مفاد کی بنیاد پر کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا بیان اعتراف جرم ہے، امریکہ کو ایران پر جارحیت کی قیمت چکانی ہوگی، قالیباف
عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن صرف اس وقت جب بات چیت مساوی بنیادوں پر ہو اور فریقین کے مفاد میں ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی امریکہ مساوی بنیادوں پر اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہوگا، تب ایران اس پر غور کرے گا۔







