ٹرمپ کا بیان اعتراف جرم ہے، امریکہ کو ایران پر جارحیت کی قیمت چکانی ہوگی، قالیباف

09 نومبر, 2025 10:38

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعتراف کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران پر جون میں ہونے والی جارحیت کے قانونی، سیاسی اور عسکری نتائج بھگتنا ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی جانب سے اس سنگین جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ امریکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحیت کے نتائج قبول کرنے کا پابند ہے، جس میں متعدد ایرانی شہری شہید ہوئے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہر خطرے کے مقابلے میں متحد اور پرعزم ہے، اور دشمنوں کو ان کے جارحانہ اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی صدر کے طور پر مولانا سید روح اللہ کاظمی دوبارہ منتخب، صوبائی صدر نے حلف لیا

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران اس جنگ کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا، اور میں اس کی قیادت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر بلا اشتعال جنگ مسلط کی، جس میں اعلیٰ فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک ہفتے بعد امریکہ نے بھی جنگ میں شامل ہو کر ایران کے تین جوہری مراکز پر حملہ کیا، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ ایران کے جوابی حملوں کی وجہ سے صہیونی حکومت اور امریکہ جنگ بندی پر مجبور ہو گئے۔

10:47 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top