مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی صدر کے طور پر مولانا سید روح اللہ کاظمی دوبارہ منتخب، صوبائی صدر نے حلف لیا

09 نومبر, 2025 10:34

شیعیت نیوز: مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع جھنگ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا سید علی اکبر کاظمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مرکزی قائدین بشمول کوارڈینیٹر برائے اجرائی اُمور آصف رضا ایڈووکیٹ، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، علمائے کرام، سینیئرز، سابقینِ امامیہ، وحدت یوتھ کے رہنما، تحصیل صدور و کابینہ، اور یونٹ صدور و کابینہ نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کنونشن کے دوران "حمایتِ مظلومینِ جہاں” کانفرنس سے علامہ سید اکبر کاظمی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، آصف رضا ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین مظلوموں کی حمایت، قومی یکجہتی، اور استحکامِ پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اجلاس کے دوران آئندہ تین سالہ مدت کے لیے ضلعی صدر کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں اکثریتِ رائے سے مولانا سید روح اللہ کاظمی کو دوبارہ مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع جھنگ کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔
اختتام پر صوبائی صدر مولانا سید علی اکبر کاظمی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور دعا کی کہ نئی قیادت ملت کے اتحاد و استحکام کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے۔

9:20 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top