9 نومبر 2012، سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سید سعید حیدر زیدی کا یومِ شہادت
شیعیت نیوز: 9 نومبر 2012 کو کراچی میں ہونے والے افسوسناک سانحے کو آج 13 برس مکمل ہوگئے، جب شہیدِ راہِ قلم سید سعید حیدر زیدی کو تکفیری دہشت گردوں نے کریم آباد پل کے قریب اپنی زوجہ کے ہمراہ سفر کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق، شہید سعید حیدر زیدی معروف محقق، مترجم اور 150 سے زائد علمی و مذہبی کتابوں کے اردو مترجم تھے۔ علمی میدان میں ان کی خدمات کو ملک بھر کے اہلِ علم نے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کے جنازے پر شیعہ مخالف نعرے بازی، حکومت خاموش
شہادت کے بعد رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی جانب سے شہید کی اہلیہ کو تحفہ قرآنِ کریم اور پیغامِ تعزیت بھی بھیجا گیا، جس میں فرمایا گیا کہ شہید کے مشن اور ادارہ دارالثقلین کو تیزی سے جاری رکھا جائے۔
اہلِ تشیع عوام اور مختلف مذہبی تنظیموں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید سعید حیدر زیدی کی قربانی علمی و فکری میدان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
شہید کے چاہنے والوں نے اس موقع پر پیغام دیا:
"نہ بھولیں گے، نہ بھولنے دیں گے۔”
اور تمام مومنین سے سورۂ فاتحہ کی التماس کی گئی ہے۔ 🤲







