پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کے جنازے پر شیعہ مخالف نعرے بازی، حکومت خاموش
شیعیت نیوز: گزشتہ دنوں اپنی ہی حرکتوں کے نتیجے میں مارے جانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کرم کے سربراہ عید نظر فاروقی کے جنازے کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں تکفیری عناصر نے کھلم کھلا شیعہ مخالف نعرے بازی کی اور شرانگیزی پھیلانے کی بھرپور کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر ضلع انتظامیہ سمیت خیبر پختونخوا حکومت نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا۔ پشاور کے امن کو خراب کرنے کی اس کوشش پر شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
جامعہ سید عارف حسین الحسینی پشاور کے خطیب مولانا عابد حسین شاکری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں شیعہ مخالف نعرہ بازی کی گئی، اس پر حکومت اور اداروں کی خاموشی نے سنجیدہ سوالات جنم دیے ہیں۔
مولانا شاکری نے کہا کہ حکومت کو یہ دہشت گرد کیوں نظر نہیں آتے؟ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ پشاور میں دوبارہ فرقہ وارانہ کشیدگی نہ بڑھے۔







