پاکستان میں سماجی بگاڑکیلئے ڈرامہ انڈسٹری میں مغربی ممالک سے بھاری فنڈنگ جاری ہے، سینئر اداکار محمود اختر کا انکشاف

07 نومبر, 2025 14:31

شیعیت نیوز: پاکستان میں سماجی بگاڑکیلئے ڈرامہ انڈسٹری میں مغربی ممالک سے بھاری فنڈنگ جاری ہے،پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہو چکی ہے، لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔

محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آ رہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کیلئے مغرب فنڈنگ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہلبیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہو رہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں مغربی فنڈنگ کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے، مختلف پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز بیرون ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں بھی ہیں، خاص کر ترکیہ اپنے مذموم عزائم کیلئے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو استعمال کررہا ہے، جبکہ برطانوی اور امریکی ادارے بھی اس میں ملوث ہیں۔

3:20 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top