شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہلبیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے

07 نومبر, 2025 14:18

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے رہنما، ذاکر اہلبیت اور معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بیوہ، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ 52سالہ وارث علی حیدری اوکاڑہ میں سماجی، قومی اور صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اوکاڑہ میں یونٹ صدر رہے۔ مرحوم تحریک جعفریہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے مرحوم کی نماز جنازہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے پڑھائی۔ جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، صغیر عباس ورک، ذاکر اہلبیت شوکت رضا شوکت، سید مقرب عباس کرمانی، ڈاکٹر افضال علی، سید کوثر رضوی، فقیر علی کاظمی، مزمل حسین، سید ذوالقرنین سمیت سیاسی سماجی کاروباری صحافی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے اس موقع پر مرحو م کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نڈر صحافی، قومی رہنما اور سماجی کارکن سے محروم ہوا ہے۔ ان کی شخصیت تمام طبقہ ہائے زندگی میں مشہور تھی۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگی کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔ مرحوم کی رسم قل خوانی آج 7 نومبر بروز جمعہ 2 بجے امام بارگاہ ایوان حسین اوکاڑہ شہر میں ادا کی جائے گی۔

 

1:46 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top