عراق میں حشد الشعبی کو کمزور کرنے کی سازش، امریکہ اور صہیونی حامی ممالک ملوث

03 نومبر, 2025 13:21

شیعیت نیوز: عراق کے رکنِ پارلیمان مختار الموسوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور وہ ممالک جو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عراق میں حشد الشعبی کی مؤثر موجودگی کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

الموسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان میں سے بعض ممالک داعش کے خلاف حشدِ شعبی کی عظیم کامیابیوں کے بعد اسے عراق میں ایک مؤثر اور بااثر سیکیورٹی فورس کے طور پر ابھرتا ہوا دیکھ کر ناخوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے اختلافات حکمتِ عملی کے نہیں، بلکہ بنیادی نوعیت کے ہیں، رہبر معظم

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تمام بیرونی دباؤ اس مقصد کے تحت ڈالا جا رہا ہے کہ عراق کے سیکیورٹی منظرنامے کو دوبارہ اس انداز میں ترتیب دیا جائے جو غیر ملکی طاقتوں کے مفادات سے ہم آہنگ ہو، اور یہ منصوبہ دراصل حشدِ شعبی کے خلاف ہے۔

الموسوی نے مزید کہا کہ بغداد حکومت کو چاہیے کہ حشد الشعبی کی قانونی حیثیت اور اس کے کردار کا بھرپور دفاع کرے، اور کسی صورت میں بیرونی دباؤ کے زیرِ اثر نہ آئے۔

7:55 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top