ٹرمپ کا نائجیریا میں فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم
شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں صدر نے کہا کہ امریکہ نے محکمۂ دفاع کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے اور واشنگٹن اگر چاہے تو طاقت کے زور پر دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں یونیسف کارکن رائد العفیفی کی گرفتاری، انسانی حقوق اداروں کی شدید تشویش
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکہ تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔







