غزہ میں یونیسف کارکن رائد العفیفی کی گرفتاری، انسانی حقوق اداروں کی شدید تشویش
شیعیت نیوز: انسانی حقوق کے اس ادارے نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فورسز نے یونیسف کے کارکن رائد العفیفی کو غزہ پٹی کی سرحد پر کرم ابوسالم چیک پوسٹ کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔
یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ العفیفی کی گرفتاری بین الاقوامی انسان دوستانہ اداروں کے خلاف غاصبوں کے اقدامات کے تناظر میں انجام پائی ہے اور انہیں غزہ میں ان اداروں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے اور وہ اقوام متحدہ کے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : استنبول مذاکرات میں کابل کی پیشکش پاکستان نے مسترد کر دی، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
غزہ ہیرالڈ انٹرنیٹ ویب سائٹ نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یونیسف کے ایک کارکن رائد العفیفی کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس تھا، گرفتار کر لیا ہے۔







