امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی مبینہ پیشکش، تہران کی تردید

01 نومبر, 2025 12:32

ایران نے واضح کیا ہے کہ اسے امریکہ کی طرف سے جوہری مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واشنگٹن نے عمان کے ذریعے تہران کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہر نیوز ایجنسی کے نمائندے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رپورٹ درست نہیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم، گورنر بلوچستان مہمانِ خصوصی

اس سے قبل عراقی میڈیا ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو عمان کے ذریعے واشنگٹن کی طرف سے ایک پیغام ملا ہے۔ اس پیغام کا تعلق گزشتہ جون سے معطل جوہری مذاکرات کی ممکنہ بحالی سے تھا اور اس میں امریکہ نے تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے اور ایک نیا معاہدہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

تاہم ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اب تک کسی بھی سطح پر مذاکرات کی بحالی یا رابطے کا کوئی باقاعدہ اشارہ موصول نہیں ہوا۔

1:12 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔