ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم، گورنر بلوچستان مہمانِ خصوصی

01 نومبر, 2025 12:15

شیعیت نیوز: ایران اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، ایران ایئر فلائٹ 826 (A319) مشہد اور زاہدان سے ہوتی ہوئی جمعرات کی رات کوئٹہ پہنچی، جہاں اس کا واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔

ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے، جبکہ ایرانی قونصل جنرل سمیت متعدد معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں سے کیا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومت لبنان کی خودمختاری کا اصل ستون ہے، شیخ نعیم قاسم

سرکاری اعلامیے کے مطابق، ایران ایئر کی یہ پرواز اب ہفتہ وار بنیادوں پر ہر بدھ کی شب 9:30 بجے کوئٹہ پہنچا کرے گی۔ پہلی پرواز میں 30 مسافر کوئٹہ پہنچے جبکہ واپس جاتے ہوئے 120 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق، ایران ایئر کی یہ نئی سروس تجارتی، مذہبی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، خصوصاً زائرین کے لیے مشہد اور زاہدان کے راستے ایران جانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

11:52 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔