اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: سوڈان کے شہر الفاشر میں جرائم کی مذمت، ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف قرارداد منظور

31 اکتوبر, 2025 09:13

شیعیت نیوز: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس سوڈان کی تازہ صورتحال پر طلب کیا گیا، جس کا اختتام ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ کی کارروائیوں کی مذمت اور الفاشر شہر میں ہونے والے جرائم کے خلاف قرارداد کی منظوری پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب لعنتی حکمران فلسطین پر خاموش، مگر سوڈان کے غریب مسلمانوں کے قتلِ عام میں پیش پیش

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی نمائندے نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز وحشی گروہ ہیں جو انسانی تہذیب کے تمام اصولوں کو پامال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، الفاشر اب ایک نئی انسانی المیہ کی علامت بن چکا ہے، جہاں باقاعدہ نسلی تطہیر جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف سعودی اسپتال الفاشر میں تقریباً 500 کے قریب مریض ہلاک ہوئے، جبکہ ریپڈ سپورٹ فورسز دارفور کے سونے سے حاصل شدہ دولت سے اپنی جنگ چلا رہی ہیں۔ یہ گروہ غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی مدد سے شہریوں کو بھوک اور خوف کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔

سوڈانی نمائندے نے مطالبہ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے اور ان کے مالی و سیاسی سرپرستوں کو سزا دی جائے۔

الجزائر کے نمائندے نے اجلاس میں کہا کہ الفاشر میں ہونے والے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ سوڈان کی تقسیم کی طرف ایک خطرناک پیش رفت ہے۔ عالمی برادری کو خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے اور ان جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

ڈنمارک کے نمائندے نے کہا کہ الفاشر میں ہونے والے مظالم دل دہلا دینے والے ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔ یہ فورسز سزا سے محفوظ ہیں، جو انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

برطانیہ کے نمائندے نے واضح کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، اور اگر جنگ جاری رہی تو انسانی المیہ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ امدادی سامان کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

10:41 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔