عرب لعنتی حکمران فلسطین پر خاموش، مگر سوڈان کے غریب مسلمانوں کے قتلِ عام میں پیش پیش
شیعیت نیوز : سوڈان میں مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے، اور اس خونی کھیل کے پیچھے ایک بار پھر خلیجی ریاستوں کی حمایت یافتہ ملیشیا نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پشت پناہی سے ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نے الفشر شہر پر قبضہ کر کے ہزاروں بے گناہ سوڈانی شہریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں میں غیر معمولی اضافہ، سرکاری رپورٹ
یہ وہی عرب حکمران ہیں جو فلسطین میں صہیونی مظالم پر مردہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں، مگر جب بات کسی مسلمان ملک کو کمزور کرنے یا غریب مسلمانوں کا خون بہانے کی ہو، تو یہ سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔
سوڈان کے نہتے عوام، جو پہلے ہی بھوک، بیماری اور جنگ سے دوچار ہیں، آج ان عرب حکمرانوں کی سفاک پالیسیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔







