ایم ڈبلیو ایم کے رکنِ قومی اسمبلی حمید حسین طوری کا سنٹرل کرم میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ

30 اکتوبر, 2025 16:53

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم بدامہ اسکول گراؤنڈ کیمپ کا دورہ کیا۔

انہوں نے متاثرین کے قیام و طعام سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل شہید

بعدازاں ایم این اے حمید حسین طوری نے خار کلے آپریشن متاثرین رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم صاحبزادہ عقیل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایم این اے حمید حسین طوری نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کی بحالی اور ان کے جائز مسائل کا فوری ازالہ ہے، اور وہ ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندان جلد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں اور معمولاتِ زندگی بحال ہوں۔

6:15 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔