غزہ میں اسرائیلی درندگی: 91 فلسطینی شہید، ٹرمپ کو امن کا داعی کہنے والے خاموش

29 اکتوبر, 2025 18:53

شیعیت نیوز : اسرائیلی فضائی حملے میں 91 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 24 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ہر دن غزہ میں خون بہہ رہا ہے مگر عالمی طاقتیں نام نہاد “امن” کے نعرے لگا کر مظلوموں کے خون پر سیاست کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے اب جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اعلانِ جنگ ہیں، المیادین

تجزیہ کاروں کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے مشرقِ وسطیٰ میں آگ بھڑکائی، جبکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جیسے رہنماؤں نے اسی ٹرمپ کو “امن کا داعی” اور “نوبل انعام کا حقدار” قرار دیا۔ سیاسی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب فلسطینی بچے ذبح ہو رہے ہیں، ایسے بیانات قومی غیرت اور انسانی ضمیر کے منافی ہیں۔

پاکستان کو ایسے نام نہاد امن عمل سے ہرگز وابستہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ حقیقی امن تب ہی ممکن ہے جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو اور ظلم و قبضے کا خاتمہ کیا جائے۔

10:03 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top