اسرائیلی حملے اب جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اعلانِ جنگ ہیں، المیادین

29 اکتوبر, 2025 18:24

شیعیت نیوز: عرب ٹی وی چینل المیادین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سے آج تک جاری صہیونی حملوں کو اب محض جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے دراصل اعلانِ جنگ ہیں کیونکہ غاصب اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب لعنتی حکمران فلسطین پر خاموش، مگر سوڈان کے غریب مسلمانوں کے قتلِ عام میں پیش پیش

صہیونی فوج نے چند لمحے قبل دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی پر گزشتہ شب سے جاری اپنے بڑے حملے روک دیے ہیں، تاہم المیادین کے نمائندے کے مطابق ان حملوں میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عالمی مبصرین کے مطابق عرب ممالک کی قیادت کی مسلسل خاموشی نے نہ صرف فلسطینی عوام کو مایوس کیا ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں عملی اقدامات کیوں نہیں کر رہے۔

7:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top