داعشی جولانی اور امریکی افواج کا مل کر عراق میں ‘خون کی ہولی’ چلانے کا منصوبہ، الانبار رہنما کا انکشاف

29 اکتوبر, 2025 09:35

شیعیت نیوز : الانبار کے سینئر سیاستدان محمد العبیدی نے خبردار کیا ہے کہ شام کے الهول کیمپ میں موجود بیس ہزار سے زائد تربیت یافتہ داعش کے جنگجوؤں کو عراق منتقل کرنے کا ایک انتہائی خطرناک منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے اندر سیکیورٹی اور امن و امان کو کمزور کرنا ہے۔

العبیدی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت شامل عناصر داعش کی چوتھی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور مکمل طور پر جدید اسلحہ، تربیت اور جنگی تجربے سے لیس ہیں۔ ان کے بقول یہ کارروائی داعشی جولانی نیٹ ورک اور امریکی افواج کے درمیان مبینہ ہم آہنگی کے تحت جاری ہے، اور اسے دہشت گردوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے بہانے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات کو سنتا اور دیکھتا ہوں تو رشک ہوتا ہے: علامہ سید شہنشاہ نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ منصوبہ عمل میں آیا تو عراق کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں، ہلاکتیں اور تباہی سامنے آئے گی اور ملکی سطح پر ایک نیا سکیورٹی بحران جنم لے گا۔ العبیدی نے حکومتِ عراق، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس خطرے کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔

سنیئر سیاستدان نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس کو اس سلسلے میں اہم شواہد اور اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کی روشنی میں فوری روک تھام اور کنٹرول آپریشنز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلا کر اضطراب پھیلانے سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

حالیہ بیانات میں العبیدی نے عالمی اور علاقائی فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ انتظامات کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، بصورتِ دیگر خطے میں ایک بڑی انسانی و سکیورٹی تباہی کا خطرہ لاحق ہوگا۔

4:25 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top