جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات کو سنتا اور دیکھتا ہوں تو رشک ہوتا ہے: علامہ سید شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز : ممتاز عالمِ دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایک مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ان کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ "علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک ایسی مضبوط اور باوقار شخصیت ہیں جن کا مسلسل جہاد اور جدوجہد گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان میں اپنا اثر دکھا چکی ہے۔ اُن کے اقدامات نے ملتِ جعفریہ کو ایک نئی توانائی اور وقار بخشا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : علامہ ناظر عباس تقوی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم آمد: زائرین کے مسائل اور انتخابی الائنس پر مشاورت
انہوں نے کہا کہ "میں جب راجہ صاحب کے بیانات اور عملی اقدامات کو دیکھتا ہوں تو رشک ہوتا ہے۔ ہر شیعہ رہنما کو ان کی طرح جری، مدبر اور ملت کے درد سے آشنا ہونا چاہیے۔”
علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ "ظالم کے ساتھ کھڑا ہونے والا کبھی شیعہ نہیں ہو سکتا اور مظلوم کو تنہا چھوڑنے والا بھی کبھی شیعہ نہیں ہو سکتا۔ ہماری تعلیمات کی بنیاد ہی ظلم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت پر ہے۔”
انہوں نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ پاکستان میں ملتِ جعفریہ کی خدمت کرنے والی تمام شخصیات، بالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کو صحت، سلامتی اور طولِ عمر عطا فرمائے۔”
علامہ نقوی نے کہا کہ "ہماری شناخت علیؑ سے وابستہ ہے۔ تشیع کی بنیاد علیؑ کی سیرت اور کربلا کے پیغام پر ہے۔ جو اس بنیادی حقیقت سے ناواقف ہے، اس پر گفتگو وقت کا ضیاع ہے۔”







