داعش کے ٹھکانوں پر حشد الشعبی کے تابڑ توڑ حملے
شیعیت نیوز : عراقی صوبہ الانبار میں حشد شعبی نے صوبے کے مغربی حصے میں چار اہم بیابانی علاقوں کو داعش کے ٹھکانوں سے کلیئر کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن علاقوں میں یہ آپریشن کیا گیا ان میں الشہبانی، الام الوحوش، ابو جرد اور صعدان شامل ہیں، جہاں دشوار گزار علاقوں اور پیچیدہ غاروں و سرنگوں کی موجودگی کے سبب داعش کے عناصر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ کر رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، صہیونی دفاعی ذرائع کا اعتراف
حشد الشعبی کی یہ کارروائی سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔







