حماس کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، صہیونی دفاعی ذرائع کا اعتراف

27 اکتوبر, 2025 18:27

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیلی فوجی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اپنے ہتھیار ہرگز نہیں چھوڑے گی؛ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے لیے اسلحہ محض جنگی ضرورت نہیں بلکہ مزاحمت اور خودمختاری کی علامت بن چکا ہے۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ "جب تک اسرائیلی قبضہ ختم نہیں ہوتا، اسلحہ حماس کے ہاتھوں میں رہے گا” اور قبضے کے خاتمے کے بعد یہ ہتھیار قومی حکومت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غاصب صہیونی فوج کی جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ پر بمباری، متعدد مکانات تباہ

امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ صہیونی حکومت فلسطینی مقاومت کو غیر مسلح کرنے کی پرزور کوشش کر رہی ہے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔

11:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top