فلسطینی خون سے لتھڑی تجارت عرب سرزمین تک پہنچ گئی

28 اکتوبر, 2025 11:47

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیلی حکومت نے ایک اور قابلِ مذمت قدم اٹھاتے ہوئے اپنی فوجی کمپنی ’’کنتروپ‘‘ کو ابوظبی میں شاخ قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ وہ براہِ راست اماراتی منڈیوں میں سرگرم ہوسکے — یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کے دوران عرب دنیا کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی المیہ سمجھا جا رہا ہے۔

نئی شاخ ابوظبی کے فری ٹریڈ زون میں قائم کی جائے گی، جہاں یہ کمپنی مارکیٹنگ، فروخت، اور تکنیکی معاونت کے شعبوں میں سرگرم رہے گی۔ اسرائیلی روزنامہ ’’معاریو‘‘ کے مطابق مستقبل میں اس کی سرگرمیاں فوجی برقی نظاموں کی مقامی تیاری تک بڑھائی جائیں گی، یعنی غزہ میں تباہی پھیلانے والے ہتھیار اب عرب سرزمین پر تیار کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، صہیونی دفاعی ذرائع کا اعتراف

ذرائع کے مطابق کمپنی کا نیا دفتر ایک اسرائیلی شہری کے زیرِ انتظام ہوگا، جو براہِ راست مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم مرکزی دفتر کے احکامات پر عمل کرے گا۔ یہ اقدام اُس شرمناک سلسلے کی تازہ کڑی ہے جو اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے مابین تعلقات کی معمول پر آنے کے بعد تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے نگرانی، فضائی دفاع اور بحری دفاعی نظاموں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے، اور اس کے سلامتی ادارے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ براہِ راست روابط میں ہیں — گویا فلسطینی خون سے لتھڑی ٹیکنالوجی اب عرب دنیا میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

1:07 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top