ٹرمپ کی نتن یاہو کے الحاقی منصوبے کی مخالفت محض دھوکہ ہے، امریکی میڈیا
شیعیت نیوز: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے منصوبے سے اختلاف عمومی تاثر کے مطابق نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مخالفت نتن یاہو کو تنبیہ یا سرزنش کرنے کے لیے نہیں بلکہ دباؤ کم کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داعش کے بہانے میں عراق پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقوں کا رقبہ کم ہے اور اسے بڑھانا چاہیے، تاہم اب وہ اس منصوبے کے بارے میں مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔







