داعش کے بہانے میں عراق پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش
شیعیت نیوز : عراق کی پارلیمنٹ کے رکن محمد کریم نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ داعش کے خطرے کو عراق میں مستقل موجودگی برقرار رکھنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، جو بعض عرب ممالک کی مدد سے اسرائیل کے مفادات کو تقویت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم ناصبی تکفیری جماعت تحریک لبیک کے 16 کارکنان گرفتار
محمد کریم نے کہا کہ امریکہ اپنی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے بجائے مزید مستحکم کر رہا ہے، جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز اور حشدِ شعبی داعش کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش اب اپنی زمینی قوت کھو چکی ہے۔







