حماس کا شرم الشیخ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

26 اکتوبر, 2025 16:06

شیعیت نیوز: حماس کے پولٹ بیورو کے رکن حسام بدران نے ایک مصری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قاہرہ اس لیے آئے ہیں تاکہ شرم الشیخ سمجھوتے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں جاری مذاکرات کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار زیادہ سے زیادہ فلسطینی گروہ شریک ہیں، اور تمام گروہوں نے متفقہ طور پر اس معاہدے پر عمل درآمد کو فلسطینی عوام کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری مولوی نے اپنے ہی مسلک کے تکفیری مولوی مفتی عبد الرحیم کو بے نقاب کر دیا

حسام بدران نے واضح کیا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہی ہے، لیکن صیہونی حکومت اس کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ان کے مطابق، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد، خصوصاً ادویات کی ترسیل روکی جا رہی ہے، جبکہ رفح پاس کو کھولنے میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

ایک صیہونی اخبار کے مطابق، جنگ بندی معاہدے میں رفح پاس کھولنے کا ذکر شامل ہے، مگر اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس گزرگاہ سے کسی بھی امداد کو غزہ میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔
اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ “ہم نے رفح پاس کھولنے کی ممانعت اور امدادی سامان کی روک تھام کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ حماس اسرائیلی جنگی قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر نہ کرے۔”

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کے نائب صدر جی ڈی ونس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش میں وقت لگے گا اور اسرائیل کو اس معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

2:26 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top