جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے، حماس رہنما خلیل الحیہ

26 اکتوبر, 2025 11:37

شیعیت نیوز : غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے واضح کیا ہے کہ حماس دشمن کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی بہانہ نہیں دے گی۔

الحیہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ غاصب اسرائیل نے جنگ کے دوران اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا اور اب امریکی حکام بھی جنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے 72 گھنٹوں کے بعد حماس نے 20 اسرائیلی قیدی رہا کیے اور 17 قیدیوں کی لاشیں واپس کیں۔ اتوار کو مزید مقامات پر کارروائی کی جائے گی تاکہ باقی لاشوں کو بھی نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ نے قومی ادارہ برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری دی

خلیل الحیہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی تمام انتظامی و سلامتی ذمہ داریاں مقامی انتظامی کمیٹی کے حوالے کی جائیں گی اور جنگ بندی کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی پر حماس اور فتح کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا ہدف قومی انتخابات اور فلسطینی اتحاد کی بحالی ہے، کیونکہ ہم ایک قوم اور ایک حکومت چاہتے ہیں۔ الحیہ نے مزید کہا کہ حماس کا اسلحہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک ان کے پاس رہے گا اور آزادی کے بعد اسے حکومت کے سپرد کر دیا جائے گا۔

الحيہ نے دوحہ میں اسرائیل کی ناکام جارحیت کو صہیونی ریاست کی ذلت آمیز شکست قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو عوامی بے چینی اور جنگ بندی کے خاتمے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

6:48 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top