جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شخص شہید
شیعیت نیوز: جنوبی لبنان میں اسرائیل کی ایک اور ڈرون دراندازی کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے شہر صور کے قریب القلئیلہ کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی نبطیہ کے علاقے حاروف میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا تھا، جبکہ چند روز قبل المصیلح علاقے میں صہیونی حملے کے نتیجے میں 300 سے زائد تعمیراتی مشینیں اور بھاری آلات تباہ کر دیے گئے تھے۔







