مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے

26 اکتوبر, 2025 11:16

شیعیت نیوز: عبری اخبار ہاآرتص نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملوں کا نیا اور بے مثال سلسلہ شروع کر دیا ہے، جو خصوصاً زیتون کی فصل کے موسم میں شدت اختیار کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جبکہ ہزاروں زیتون کے درخت جلا کر تباہ کر دیے گئے۔ صہیونی آبادکاروں نے سرد و گرم ہتھیاروں سے لیس ہو کر مختلف فلسطینی گاؤں پر حملے کیے، گاڑیاں نذرِ آتش کیں اور فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہلاک

یہ حملے دوما، سلواد، نور شمس، المعراجات، کفر مالک سمیت نابلس اور رام اللہ کے قریب پیش آئے۔ ہاآرتص کے مطابق آبادکار رات کے اندھیرے میں پہاڑیوں سے نیچے اتر کر چہرے ڈھانپے کسانوں پر حملہ کرتے ہیں تاکہ شناخت نہ ہو سکے۔

10:42 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top