لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز: لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس ناکے کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کے 8 دہشت گرد ہلاک
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی اسلحہ اور موٹرسائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔







