بحرین میں سیاسی قیدی دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں، بی بی سی کا انکشاف

25 اکتوبر, 2025 12:59

شیعیت نیوز: بحرین کے بدنامِ زمانہ زندان "جو” میں 90 سے زائد سیاسی اور عقیدتی قیدی دو ہفتے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ قیدیوں کی صحت خطرے میں ہے، اور بعض بیہوش ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

قیدیوں نے آزادی اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے خطوط بھیجے، لیکن ان کی درخواستیں نظرانداز کر دی گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ناشتہ اور شام کے کھانے سے انکار کیا اور 14 اکتوبر سے غیر محدود بھوک ہڑتال شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی حمایت میں یمن نے سب سے زیادہ خلوص دکھایا: جنرل الغماری غزہ کے دفاع میں شہید ہوگئے، حماس

قیدیوں کے مطابق، بعض افراد 2011 کی عرب بہار کے بعد سے قید میں ہیں، جبکہ کچھ نے پندرہ سال سے زائد عرصہ قید میں گزارا ہے۔ قید کے دوران انہیں تشدد، طبی سہولیات کی کمی، پانی، بجلی، وینٹیلیشن اور خوراک کی قلت جیسے مسائل کا سامنا رہا، جس کے نتیجے میں کئی قیدیوں کی وفات بھی ہوچکی ہے۔

9:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top