غاصب اسرائیلی فوج جنوبی شام کے تین علاقوں میں داخل

24 اکتوبر, 2025 10:57

شیعیت نیوز : غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے تین قصبوں العشه، الاصبح اور الرفید میں داخل ہو کر نئی پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں علاقے صوبہ قنیطرہ کے نواح میں واقع ہیں جہاں غاصب اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت گشت اور تعیناتی کی کارروائیاں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں اسرائیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی اسرائیلی قابض فوج رسم الرواضی نامی علاقے میں داخل ہوئی تھی جو الصرمدانیہ قصبے کے قریب واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج شام کے سابق نظام کے خاتمے کے بعد سے ملک کے جنوبی حصے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی طیاروں نے دروزی برادری کی حمایت کے بہانے دمشق کے مضافات پر بمباری کی تھی۔

قابلِ ذکر ہے کہ جولان کی مقبوضہ پٹی اور شام کے درمیان واقع حائل لائن عبور کرنے کے بعد، غاصب اسرائیلی فوج درعا اور قنیطرہ صوبوں کے قریبی علاقوں پر قبضہ بڑھا رہی ہے۔

2:08 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔