اٹلی میں اسرائیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز
شیعیت نیوز : اٹلی کے دارالحکومت روم میں اٹارنی جنرل نے اسرائیل کے خلاف اطالوی کارکنوں کی شکایات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اطالوی خبر ایجنسی انسا کے مطابق، یہ کارکن "صمود فلوٹیلا” کے تحت غزہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے جب اسرائیلی بحریہ نے ان کی کشتیوں پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کے خلاف فیصلہ
حملے کے بعد ان کارکنوں نے تل ابیب کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
رہا ہونے والے بعض کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج نے دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا۔







