غزہ میں لاپتہ افراد کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی
شیعیت نیوز : فلسطین میں لاپتہ افراد کے مرکز کے سربراہ احمد مسعود کے مطابق، غزہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں متعدد رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔
احمد مسعود نے بتایا کہ ان میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں داعشی جولانی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے درمیان تصادم
فلسطینی ذرائع کے مطابق، صہیونی حملوں کے بعد بڑی تعداد میں شہداء کی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، جبکہ اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی شہریوں کو مختلف بہانوں سے گرفتار یا اغوا کر لیا ہے۔







