شام میں داعشی جولانی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے درمیان تصادم
غیر ملکی دہشت گردوں کے درمیان تصادم سے شام میں عدم استحکام مزید بڑھ گیا

شیعیت نیوز : شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق، وہابی داعشی تکفیری جولانی گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے ادلب کے نواحی علاقے حارم میں غیر ملکی جنگجوؤں — جن میں فرانس سے تعلق رکھنے والے عناصر بھی شامل ہیں — پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جنگجوؤں کے کیمپ کے اطراف شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں اور فریقین ہتھیاروں کے ساتھ چوکنا حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کا علاقائی استحکام پر اتفاق: دشمن اتحادِ امت سے خوفزدہ، جنرل موسوی
اطلاعات کے مطابق، داعشی جولانی گروہ کے جنگجوؤں نے فرانسیسی دہشت گردوں کے کیمپ پر مارٹر اور ٹینک گولے داغے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بشار الاسد حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے شام میں جولانی گروہ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں ملک میں عدم استحکام اور ناامنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔