غزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تمام اہداف حاصل کیے جائیں گے، نتن یاہو
شیعیت نیوز : صیہونی حکومت کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے آج مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پروگرام کے دوران کہا ہے کہ غزہ کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کی لاشیں واپس نہ آئیں تو جنگ جاری رہے گی، اسرائیل
نتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ دو برس میں ان کے اعلان کردہ اہداف — صیہونی قیدیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے — میں تا کنون مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مگر وہ عزم کے ساتھ اس جنگ کے تمام اہداف حاصل کریں گے۔







