قیدیوں کی لاشیں واپس نہ آئیں تو جنگ جاری رہے گی، اسرائیل
شیعیت نیوز : صہیونی ریڈیو نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب اس وقت تک جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع نہیں کرے گا جب تک تمام قیدیوں کی لاشیں واپس نہ مل جائیں۔
دوسری جانب مصری انٹیلی جنس ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالنے اور رفح گذرگاہ کے دوبارہ کھولنے میں تاخیر کے لیے نئے حربے استعمال کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے فلسطین کی آزادی کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، سید عبدالملک الحوثی
ادھر ہیومن رائٹس واچ نے غزہ میں صہیونی فوج کے سنگین جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے اور غزہ پر غیر قانونی محاصرے کے خاتمے اور فوری انسانی و تعمیراتی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔
دریں اثنا، حماس کی عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ تمام صہیونی قیدیوں یا تو زندہ حوالے کیے جا چکے ہیں یا جن کی لاشیں میسر تھیں وہ دئیے جا چکے ہیں۔ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ باقی لاشوں کی تلاش کے لیے خصوصی آلات اور مزید وقت درکار ہے۔







