اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نتن یاہو کی شرم الشیخ امن کانفرنس میں شرکت سے اچانک انکار

یہودی تعطیلات، مذہبی دباؤ اور سیاسی تنقید نے صہیونی وزیراعظم کو مشکل فیصلے پر مجبور کردیا۔

شیعیت نیوز: صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کی تاریخ یہودی تعطیلات کے قریب ہونے کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں۔

مزید بتایا گیا کہ نتن یاہو کو خدشہ تھا کہ تعطیلات کے دوران کانفرنس میں شرکت الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ تنازع پیدا کر سکتی ہے، جنہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ سبت کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدت پسند تکفیری تحریک لبیک کے کارکنان کا پولیس پر کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں سے حملہ

ادھر دائیں بازو کی جماعتوں نے بھی اس مجوزہ دورے پر تنقید کی، جس کے باعث نتن یاہو نے بالآخر شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button