ایران

ایران اور امت اسلام کی بقا صرف مزاحمت میں ہے، آیت‌ اللہ اعرافی

امام جمعہ قم نے کہا: دشمن چاہتے ہیں کہ امت اسلام اپنی دفاعی طاقت اور آزادی کھو دے لیکن نجات کا راستہ صرف مزاحمت ہے

شیعیت نیوز : امام جمعہ قم آیت‌ اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ اسنیپ‌ بیک (Snapback)، امریکہ اور مغرب کی اس استکباری پالیسی کا حصہ ہے جو تمدنی جنگ کے ذریعے اسلامی امت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملت ایران اور امت اسلام کو بیدار رہنا ہوگا کیونکہ آج کا دور تاریخ کا نہایت حساس موڑ ہے۔

انہوں نے قرآن کی آیت “اتقوا اللہ حق تقاته” کی روشنی میں کہا کہ تقویٰ محض گناہوں سے پرہیز کا نام نہیں بلکہ مسلسل ترقی کرتے ہوئے بلند مراتب کو حاصل کرنے کا سفر ہے۔ سعادت تبھی ممکن ہے جب انسان زندگی کے آخری لمحے تک تقویٰ پر قائم رہے۔

آیت‌ اللہ اعرافی نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یومِ وفات کی مناسبت سے کہا کہ آپ نے قم کو علم، جہاد اور روحانیت کا مرکز بنایا اور یہ اسلام میں عورت کے بلند مقام کی علامت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عورت اسلام میں خواہشات کی اسیر نہیں بلکہ حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ زہرا، حضرت زینب اور حضرت معصومہ (س) جیسی کردار ساز ہستیوں کی وارث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صہیونی حملے تیز، خان یونس اور نصیرات میدانِ جنگ

آیت‌ اللہ اعرافی نے سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ عصر حاضر کی مزاحمت کا عظیم ترین نشان تھے۔

امام جمعہ قم نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں امت اسلام اپنی دفاعی طاقت، سیاسی آزادی اور اقتصادی استقلال سے محروم ہو کر ان کا تابع دار بن جائے۔ لیکن ایک قدم پیچھے ہٹنے کا مطلب یہ ہے کہ دشمن سو قدم آگے بڑھ جائے۔

انہوں نے امت اسلام کے لیے تین اسٹریٹجک راستے واضح کیے: پہلا، فکری و سماجی میدان میں استقامت اور صبر کے ساتھ اپنی قوت بڑھانا، دوسرا، معیشت کو مضبوط اور دفاعی طاقت کو برقرار رکھنا، اور تیسرا، مزاحمتی ثقافت و سیاست کے ساتھ ہوشیارانہ ڈپلومیسی اختیار کرنا۔

آخر میں آیت‌ اللہ اعرافی نے زور دیا کہ ایران اور امت اسلام کی بقا صرف اور صرف مزاحمت میں ہے، یہی نجات کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button