اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

امریکی جنگ بندی اپیل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری

ٹرمپ کی جنگ بندی کی کال نظرانداز، درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے تیز کر دیے۔ تازہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں شہری ایک بار پھر بے گھر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، غزہ کے شمالی اور جنوبی حصے رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں اور توپخانے کی شدید گولہ باری کی زد میں رہے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز نے بھی رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس سے انسانی جانوں کے ضیاع میں مزید اضافہ ہوا۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ شب اعلان کیا تھا کہ چونکہ حماس نے ان کے پیش کردہ منصوبے کے کلیات کو قبول کر لیا ہے، اس لیے اسرائیل کو فوری طور پر حملے بند کر دینے چاہئیں۔ تاہم اس اعلان کے باوجود غزہ مسلسل بمباری کی لپیٹ میں رہا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے اعلان نے مشرق وسطیٰ میں نئی ہلچل مچا دی، امریکہ اور اسرائیل میں غیر یقینی صورتحال

غزہ کے محکمہ دفاع مدنی کے ترجمان محمد بصل نے بتایا کہ صیہونی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں دیوانہ وار حملے کیے جن کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ ہزاروں افراد دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

ادھر صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر عمل درآمد کے لیے غزہ پر حملے عارضی طور پر روک دیے جائیں۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ غزہ مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button