ترکیہ نے ایران کے خلاف مغربی سازش میں بڑا قدم اُٹھا لیا
اردگان حکومت نے 20 ایرانی شخصیات اور 18 اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے

شیعیت نیوز : ترکیہ کا منافقانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، رجب طیب اردگان کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی و صہیونی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے 20 ایرانی شخصیات اور 18 اداروں کے اموال، اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایران پر دوبارہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے بھی مغربی دباؤ کے تحت ان پابندیوں پر فوری عمل درآمد کا اعلان کیا۔ ان اقدامات کو اسلامی دنیا میں شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ ترکی خود کو مسلم اُمہ کا ہمدرد اور رہنما ظاہر کرتا رہا ہے لیکن حقیقت میں اس کے فیصلے واشنگٹن اور تل ابیب کے ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : محمدباقر قالیباف کا قم میں اہم دورہ، مراجع عظام سے ملاقاتیں اور قومی اصلاح پر زور
سیاسی ماہرین کے مطابق، اردگان کی پالیسیوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ دراصل امریکہ، اسرائیل اور مغربی طاقتوں کے پالتو حکمران کی طرح کردار ادا کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اردگان کا یہ عمل فاسق جولانی اور دیگر مغربی پروردہ عناصر سے کسی طور مختلف نہیں۔