کوئٹہ ماڈل ٹاؤن حملے میں ملوث 2 کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

04 اکتوبر, 2025 11:07

شیعیت نیوز : کوئٹہ: ماڈل ٹاؤن حملے میں ملوث 2 کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ملوث دو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک حملہ آور کا تعلق چاغی اور دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجوا دیے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے اعلان نے مشرق وسطیٰ میں نئی ہلچل مچا دی، امریکہ اور اسرائیل میں غیر یقینی صورتحال

یاد رہے کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ سے وابستہ کے دہشت گردوں نے کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔

6:22 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔