دنیامقبوضہ فلسطین
نتن یاہو کی ذاتی ہدایت پر صمود فلوٹیلا پر حملہ ہوا، امریکی میڈیا
اسرائیلی بحریہ نے صمود فلوٹیلا کی تمام 42 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے ذاتی طور پر غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق نتانیاہو نے ستمبر میں آزادی بیڑے کی دو کشتیوں پر فوجی کارروائی کی اجازت دی تھی جبکہ گزشتہ ماہ ڈرون حملوں کے بھی احکامات جاری کیے، تاکہ تونس کے نزدیک سے غزہ کی جانب جانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : دو ریاستی منصوبہ فلسطینی قربانیوں کے ساتھ غداری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
صمود فلوٹیلا کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے جمعہ کے روز آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر رواں دواں تھی۔ اس کارروائی کے بعد اسرائیلی افواج نے اس بیڑے کی تمام 42 کشتیوں کو ضبط کر لیا ہے۔