مقبوضہ فلسطین

غزہ میں جھڑپیں؛ تین اسرائیلی فوجی زخمی

"مقاومتی گروہوں کے حملوں میں زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا"

شیعیت نیوز : اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران تین صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

قدس نیوز ایجنسی کے مطابق مقاومتی گروہوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد صہیونی فوجی نشانہ بنے اور زخمیوں کو فوری طور پر مقبوضہ علاقوں کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دو ریاستی منصوبہ فلسطینی قربانیوں کے ساتھ غداری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کی اصل تعداد کو اسرائیلی حکام کی جانب سے خفیہ رکھا جا رہا ہے، تاہم مقاومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے اور کئی فوجیوں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button