کالعدم سپاہ صحابہ کی ضلع کرم کا امن ایک مرتبہ پھر خراب کرنے کی سازش، شادی کی تقریب میں توہین اہلِ بیتؑ
شیعیت نیوز : ضلع کرم میں ایک طویل عرصے بعد قائم ہونے والے امن کو ایک مرتبہ پھر طالبان نواز قبائل اور کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے شیعہ نیوز کو بتایا کہ طالبان نواز قبائل اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے گزشتہ دنوں ایک شادی کی تقریب کے دوران توہینِ اہلِ بیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شادی میں نوحوں اور مرثیوں پر رقص کیا گیا، جس پر پاراچنار کے اہلِ تشیع میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑی۔
اس واقعے کے بعد مقامی شیعہ عمائدین کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے اس حوالے سے اب تک کوئی خاطرخواہ کارروائی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں : لال مسجد کے برقعہ والے مولوی عبد العزیز داعش سے بیعت ہیں، دیوبند عالم کے حیران کن انکشافات
جس کے باعث پاراچنار میں ایک مرتبہ پھر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی طوری قبائل کے مطابق طالبان نواز قبیلہ اور سپاہ صحابہ کی یہ کوشش ہے کہ ضلع کرم کے امن کو ایک مرتبہ پھر خراب کیا جائے اور جنگ کا ماحول پیدا کیا جائے، تاہم ہم یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی صورت بھی توہینِ اہلِ بیتؑ برداشت نہیں کی جائے گی۔
مقامی شیعہ طوری عمائدین نے اس حوالے سے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی کارروائی مکمل کرے اور شرپسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، تاکہ علاقہ میں دوبارہ خونریزی اور انتشار کی راہ نہ کھلے۔
مقامی رہنماؤں نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز سے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔







