مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صہیونی حملے تیز، خان یونس اور نصیرات میدانِ جنگ

"فضائی حملوں، توپخانے اور بم سے لیس روبوٹس کے دھماکوں نے کئی علاقے کھنڈر بنا دیے"

شیعیت نیوز : غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ فضائی اور توپخانے کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ان حملوں میں غزہ شہر کا شمال مغرب اور جنوبی شہر خان یونس بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق شمال مغرب میں شدید فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں شہری نشانہ بنے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس میں فضائی حملوں کے ساتھ بم سے لیس روبوٹس کے دھماکے کیے گئے، جن کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہر غزہ کے مشرقی محلہ التفاح اور اردوگاہ النصیرات کے وسطی و شمالی حصے بھی شدید توپخانے کی زد میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے حق میں یمن میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے اور بحری جہاز نصیرات کے ساحلی علاقے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں، جبکہ شمالی غزہ اور النفق کی سڑکوں میں بم سے لیس روبوٹس کے متعدد دھماکے کیے گئے۔ اسی دوران خان یونس اور شہر کے مرکزی و شمالی علاقوں میں رات بھر فضائی اور توپخانے کے حملے جاری رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مدرسہ الفلاح اور محلہ الزیتون میں امدادی ٹیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی بحری جہاز نصیرات کے ساحلی علاقوں میں مسلسل گولہ باری کر رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button