توہین کے کیسز صرف پاکستان میں کیوں؟ علامہ امین شہیدی کا اہم سوال

03 اکتوبر, 2025 18:57

شیعیت نیوز : علامہ محمد امین شہیدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین کے کیسز صرف پاکستان میں ہی کیوں دیکھنے کو ملتے ہیں، دیگر اسلامی ممالک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ان کے بقول اس صورتحال نے ملک میں شدت پسندی کو فروغ دیا ہے اور اس کے پیچھے کچھ اور تانے بانے کارفرما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد جہنم واصل

انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی مرزا کے معاملے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کونسل کو چھ صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا تھا جس پر اجلاس میں بحث ہوئی۔ تاہم اجلاس کے دوران صرف دو افراد کی آواز نمایاں رہی، جنہوں نے شدید غصے اور جذبات کا اظہار کیا۔

علامہ امین شہیدی نے زور دیا کہ اداروں کو ایسے حساس معاملات میں متوازن اور سنجیدہ رویہ اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے میں مزید انتہا پسندی اور تقسیم کو روکا جا سکے۔

10:57 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔